عہدیداروں کو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: کھڑگے
کھڑگے نے آج یہاں کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہوگی اور اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے ہر عہدیدار اور لیڈر کو ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت کے اپنے کردارکرتے ہوئے مودی حکومت سے تنگ ہرشخص کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور احساس خدمت کی اسی سپردگی کے زورپر پارٹی کو اقتدار میں لایا جا سکتا ہے۔
کھڑگے نے آج یہاں کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہوگی اور اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اگر عہدیدار ذمہ داری پوری نہیں کر پاتے تو ان کی جگہ پارٹی کے نئے قائدین کو موقع دینا ہو گا۔ اس مشکل ارادے کے ساتھ چل کر ہی کانگریس کو اقتدار میں لایا جا سکتا ہے۔
کانگریس صدر کے انتخاب کے بعد پارٹی کی اعلیٰ پالیسی سازتنظیم ورکنگ کمیٹی کی جگہ پارٹی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اب کانگریس کے اجلاس میں نئے عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا۔
پارٹی صدر کے انتخاب کے بعد یہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی، جس میں پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کانگریس سیشن کی تاریخ پر بھی تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے سامنے کئی چیلنجز پیدا کردیے ہیں اور ان چیلنجوں کی وجہ سے عام آدمی کے سامنے کئی مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے عہدیداروں کو عوام کے ان مسائل کو ذمہ داری کے ساتھ سننا، سمجھنا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔
کانگریس لیڈر نے کہا، "حکمران طاقتیں موجودہ ماحول میں نفرت کے بیچ بوکر تقسیم کے کھیتی کاٹنے میں مصروف ہیں اوراس کے خلاف کانگریس کے ہر لیڈر اورعہدیدار کو مل کر لڑنا ہے۔ یہ ہم سب کا فرض ہے اور یہی راشٹر دھرم بھی ہے۔