شمالی بھارت

اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کی خوشی غم میں تبدیل، سڑک حادثہ میں خاندان کے 2 افراد کو کھو دیا

منو کے ماموں یودھویر آج صبح اپنی ماں ساوتری کے ساتھ اسکوٹی پر سوار تھے۔ یودھویر ہریانہ روڈ ویز میں ڈرائیور تھے اور ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ ساوتری لوہارو چوک میں اپنے چھوٹے بیٹے کے گھر جا رہی تھی۔

چرخی دادری: اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کے ماموں اور نانی کی اتوار کو ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ ایک تیز رفتار کار نے ان کی اسکوٹی کو غلط سمت سے ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ چرخی دادری میں پیش آیا جہاں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس اس کو تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
شوٹنگ: پیرس اولمپکس کے فائنل میں منو بھاکر
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے

قابل ذکر ہے کہ منو بھاکر کو حال ہی میں صدر جمہوریہ نے کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا تھا۔ اس خوشی کے چند دن بعد ہی ان کے اہل خانہ کے ساتھ یہ المناک واقعہ پیش آیا۔

منو کے ماموں یودھویر آج صبح اپنی ماں ساوتری کے ساتھ اسکوٹی پر سوار تھے۔ یودھویر ہریانہ روڈ ویز میں ڈرائیور تھے اور ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ ساوتری لوہارو چوک میں اپنے چھوٹے بیٹے کے گھر جا رہی تھی۔ مہندر گڑھ بائی پاس روڈ پر کلیانہ موڑ کے قریب غلط سمت سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے ان کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ اسکوٹی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ یودھویر (50 سال) اور ساوتری (65 سال) دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کاربھی سڑک کنارے الٹ گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ یودھویر اور ساوتری بھیوانی ضلع کے کلالی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

غور طلب ہے کہ منو بھاکر نے پیرس 2024 اولمپکس میں تاریخ رقم کی، وہ آزادی کے بعد کھیلوں کے ایک ہی ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی ایتھلیٹ بن گئیں۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ وہ اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شوٹر بھی ہیں۔ بعد میں اس نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔