حیدرآباد

معراج النبیؐ کا خشوع وخضوع سے اہتمام، نمازوں کی پابندی کرنے علمائے کرام کی تلقین

دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں شب معراج کا خشوع وخضوع کیساتھ اہتمام کیا گیا۔مساجد میں رات بھر خصوصی عبادتوں‘ ذکر واذکار اور دعاؤں کا اہتمام کیاگیااورجلسہ ہائے فضائل معراج النبیؐ منعقد کئے گئے۔

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں شب معراج کا خشوع وخضوع کیساتھ اہتمام کیا گیا۔مساجد میں رات بھر خصوصی عبادتوں‘ ذکر واذکار اور دعاؤں کا اہتمام کیاگیااورجلسہ ہائے فضائل معراج النبیؐ منعقد کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
مکہ مسجد لائبریری میں لاسیٹ کی فری کوچنگ کا 22 اپریل سے آغاز
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ

شب معراج کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی مکہ مسجد میں دیکھاگیا جہاں نماز عشاء میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔مکہ مسجد کوبرقی قمقموں سے سجایا گیاتھا۔

حافظ وقاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نے نماز عشاء کی امامت کی او رعامتہ المسلمین کی سربلندی کیلئے دعا کی۔جامع مسجد چوک میں امارت ملت اسلامیہ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ فضائل شب معراج سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدحسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ نے عامتہ المسلمین کوقرآن وسنت پرعمل پیرا ہونے اور اپنی زندگیوں اور آخرت کو کامیاب بنانے کی تلقین کی۔جامع مسجد افضل گنج میں جلسہ شب معراج سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سیدشاہ انعام الحق قادری امام وخطیب نے شب معراج کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

کل ہندبزم رحمت عالم کے زیر اہتمام بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں جلسہ معراج النبیؐ منعقد کیاگیا۔علمائے اکرام مولانا محمدشاہ احمدنقشبندی‘مفتی محمدشمیم الزماں قادری‘ مولانا محمد بلیغ الزماں ازہری‘ مولانا محمدشہاب الدین ثقافتی نقی القادری صدر آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام دہلی ودیگر نے اپنے خطابات میں معراج النبیؐ کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عامتہ المسلمین کوقرآن وسنت پرعمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیراہتمام چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ پرمعراج النبیؐ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔کانفرنس سے مولانا محمداحمد رضامنظری بریلی شریف‘مولانا غفران رضا قادری جامعہ خوشتر‘ سی ایم ابراہیم سابق مرکزی وزیر‘ ڈاکٹر سیدشاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری ودیگر علماء کرام نے اپنے خطابات میں عامتہ المسلمین کوقرآن وسنت کے مطابق زندگی گزار نے کا مشورہ دیا۔

شاہی مسجد باغ عامہ میں بھی شب معراج کابڑا اجتماع دیکھاگیا۔حافظ وقاری مولانا احسن بن عبدالرحمن الحمومی نے نماز عشاء کی امامت کی۔ بعدازاں جلسہ سے خطاب کیا۔جامعۃ المومنات کے زیراہتمام مغل پورہ میں جلسہ معراج النبیؐ برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظہ رضوانہ زین پرنسپل شیخ الحدیث نے معراج کے فضائل سے شرکاء جلسہ کوواقف کروایا۔