کھیل

اولمپکس : ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے بھی دل جیت لئے (ویڈیو)

پیرس اولمپکس میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی تو تعریف ہو ہی رہی ہے، ان کی ماؤں سروج دیوی اور رضیہ پروین کی بھی ان کے خوبصورت بیانات کی وجہ سے تعریف ہو رہی ہے۔

چندی گڑھ: اولمپکس 2024 میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، جبکہ مقابلہ میں شامل دفاعی چمپئن نیرج چوپڑا کو چاندی کا تمغہ حاصل ہوا۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش

دریں اثنا، نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی اور ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین نے اپنے بیانات سے سب کے دل جیت لئے ہیں۔ سروج دیوی نے ارشد کو بھی اپنا بیٹا قرار دیا، وہیں رضیہ پروین نے کہا کہ وہ نیرج چوپڑا کے لئے بھی دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے ریکارڈ 92.97 میٹر کی تھرو کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

اس موقع پر ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی فیملی کی جانب سے میڈیا پر تبصرہ کیا گیا۔ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے چاندی کے تمغے پر خوش دکھائی دیں۔

نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی ’اپنا بیٹا‘ قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا، ’’ہم بے حد خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی کا تمغہ بھی سونے کے مترادف ہے۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے، محنت کرتا ہے۔ وہ زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔ میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔‘‘

جبکہ نیرج کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، ساتھ ہی نیرج کے والد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا دن تھا، جبکہ والد نے نیرج کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہر کسی کا دن ہوتا ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ مگر ہمارے بیٹے نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘

a3w
a3w