عمر عبداللہ کو ‘ایکس’ پر سرکاری ہینڈل مل گیا
انہوں نے کہا کہ اس اکائونٹ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن
سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اب مقبول مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک سرکاری ہینڈل مل گیا ہے یہ اعلان وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ہفتے کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا انہوں نے پوسٹ میں کہا ‘ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا دفتر اب باضابطہ طور پر ‘ایکس’ پر ہے’ پوسٹ میں مزید کہا گیا’جموں و کشمیر خطے کی تشکیل کرتے ہوئے کلیدی اقدامات، پالیسیوں اور پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں’۔
عمر عبداللہ جو کہ خود ایک ‘ٹیک سیوی’ شخص ہیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہتے ہیں اور ان کے ذاتی ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
انہوں نے اس اعلان کے متعلق اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ دفتر وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر @cm_jnk دراصل میرا میرا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اکائونٹ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن
مجھے یقین ہے کہ وقت پر اس کی تصدیق ہوگی۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘اس دوران میں تصدیق کر رہا ہوں کہ یہ اکاؤنٹ میرا ہے نہ کہ کوئی بوٹ یا جعلی اکاؤنٹ ہے’۔