جرائم و حادثات

حیدرآبادی خاتون ہماچل پردیش کے کلومیں پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر ہلاک

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح ہماچل پردیش کے کلومیں پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح ہماچل پردیش کے کلومیں پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

پولیس نے 26 سالہ خاتون کی موت کے معاملہ میں پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کہا کہ پیرا گلائیڈنگ میں موجود پائلٹ، سیاح کی حفاظتی بیلٹ کو صحیح طریقے سے محفوظ کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے وہ پیرا گلائیڈنگ سیشن کے دوران کافی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

ٹورازم آفیسر سنائینا شرما نے بتایا کہ پائلٹ رجسٹرڈ تھا اور استعمال شدہ آلات کی منظوری دی گئی تھی، اس واقعہ کی وجہ خاتون سیاح کی حفاظت میں لاپرواہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انسانی غلطی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ اور آلات کی منظوری دی گئی تھی، پائلٹ رجسٹرڈ تھا اور موسم سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

a3w
a3w