دہلی

ٹرین حادثہ، جانی نقصان پر سونیا گاندھی کا اظہار غم

سونیا گاندھی نے ایک بیان میں کہا، "میں اڈیشہ میں خوفناک ٹرین حادثے سے بہت زیادہ رنجیدہ اور غمزدہ ہوں۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔"

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز اڈیشہ کے ضلع بالاسور میں گزشتہ شب پیش آنے والے ٹرین حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔سونیا گاندھی  نے ایک بیان میں کہا، "میں اڈیشہ میں خوفناک ٹرین حادثے سے بہت زیادہ رنجیدہ اور غمزدہ ہوں۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔”

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار

انہوں نے ایک بیان میں کہا، "میں اڈیشہ میں خوفناک ٹرین حادثے سے بہت زیادہ رنجیدہ اور غمزدہ ہوں۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔”

دریں اثناء، کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے لوک سبھا کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور اڈیشہ کی ریاستی یونٹ کے انچارج اے سی کمار کو فوری طور پر ٹرین حادثے کی جگہ کا دورہ کرنے کے لیے کہا ہے۔ صورتحال اور پارٹی کارکنوں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہک اس المناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 261 تک پہنچ گئی ہے۔ اس حادثے میں تین ٹرینیں شامل تھیں- شالیمار-چنئی کورومنڈل ایکسپریس، یشونت پور-ہاؤڑہ ایکسپریس اور ایک مال ٹرین۔

a3w
a3w