شمالی بھارت
راہل کی یاترا کا مدھیہ پردیش میں آج آخری دن، کھڑگے بھی شرکت کریں گے
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے آج مدھیہ پردیش میں آخری دن پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے بھی اس یاترا میں حصہ لیں گے۔

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کے آج مدھیہ پردیش میں آخری دن پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے بھی اس یاترا میں حصہ لیں گے۔
مسٹر کھڑگے اور مسٹر گاندھی آج دھار ضلع کے بدناور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے یہ یاترا اجین ضلع کے بڑنگر سے شروع ہوگی۔
ریاستی کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے لنچ کے بعد سہ پہر تین بجے رتلام اور سیلانہ میں ایک عام میٹنگ اور روڈ شو ہوگا۔ آج ہی یاترا مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی۔