حیدرآباد
حیدرآباد میں ایک بار پھر آئی ٹی نے چھاپے مارے
حیدرآباد میں ایک بار پھر آئی ٹی نے چھاپے مارے مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں کی بیشتر ٹیموں نے جمعرات کی صبح ایک ساتھ کئی مقامات پر یہ چھاپے مارے ان ٹیموں نے کئی کمپنیوں کے دفاتر پہنچ کر یہ کارروائی کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک بار پھر آئی ٹی نے چھاپے مارے مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں کی بیشتر ٹیموں نے جمعرات کی صبح ایک ساتھ کئی مقامات پر یہ چھاپے مارے ان ٹیموں نے کئی کمپنیوں کے دفاتر پہنچ کر یہ کارروائی کی۔
حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی تلاشی لی گئی۔ذرائع کے مطابق فائنانس کمپنیوں کے دفاتر میں تلاشی لی گئی۔
بتایاجاتا ہے کہ آئی ٹی حکام نے حکمران جماعت بی آر ایس کے لیڈر وجوبلی ہلز کے ایم ایل اے ماگنٹی گوپی ناتھ کے بھائی اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر بھی چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی کے عہدیداروں کی60 ٹیموں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ حیدرآباد میں قبل ازیں بھی آئی ٹی کی ٹیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی تھی۔
ایک بار پھر آئی ٹی ٹیموں کی بڑے پیمانہ پر کارروائی موضوع بحث بن گئی ہے۔