جرائم و حادثاتحیدرآباد
حیدرآباد میں بیدر پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی
حیدرآباد کے افضل گنج علاقے میں آج ڈاکوؤں اور بیدر پولیس کے ایک گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے افضل گنج علاقے میں آج ڈاکوؤں اور بیدر پولیس کے ایک گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
کرناٹک کی بیدر پولیس ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی تلاش میں حیدرآباد پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
چور ایک ٹراویل آفس میں گھس گئے لیکن بیدر پولیس ان کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔
واضح رہے کہ آج صبح کرناٹک کے بیدر شہر میں اسی گینگ کے دو افراد نے اے ٹی ایم سنٹر میں رقم بھرنے کے لئے آنے والے دو افراد پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے اس فائرنگ میں دو بینک ملازمین کی موت ہوگئی