مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت، 38 زخمی

پولیس نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ لگژری بس گوا سے چھترپتی سنبھاجی نگر جارہی تھی۔

کولہاپور: مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع میں پیر کی صبح ایک نجی سیاحوں کی بس الٹنے سے ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 38 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
ندی کے بیچ میں درخت پر پھنسے شخص کو بچا لیا گیا (ویڈیو)
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم


پولیس نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ لگژری بس گوا سے چھترپتی سنبھاجی نگر جارہی تھی۔

دریں اثناء کارویر تحصیل کے کنڈگاؤں میں تیز موڑ پر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے تیز رفتار بس الٹ گئی۔
اس واقعے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور باقی 38 مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں چھترپتی پرمیلا راجے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تمام مسافر چھترپتی سمبھاجی نگر کے رہنے والے ہیں۔


متوفی کی شناخت امول پرشورام بھیسے (40) کے طور پر ہوئی ہے جو چھترپتی سنبھاجی نگر کا رہنے والا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔