مہاراشٹرا

ندی کے بیچ میں درخت پر پھنسے شخص کو بچا لیا گیا (ویڈیو)

مشرقی مہاراشٹرا میں کولہاپور اور سانگلی اضلاع کی سرحد پر سیلاب زدہ ورنا دریا میں ایک 50 سالہ شخص کو ایک درخت پر پھنساہوا پایا گیا جسے دریا میں گرنے کے زائد از 12 گھنٹے بعد جمعہ کی صبح بچالیاگیا۔

کولہاپور: مشرقی مہاراشٹرا میں کولہاپور اور سانگلی اضلاع کی سرحد پر سیلاب زدہ ورنا دریا میں ایک 50 سالہ شخص کو ایک درخت پر پھنساہوا پایا گیا جسے دریا میں گرنے کے زائد از 12 گھنٹے بعد جمعہ کی صبح بچالیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ٹیپو، اورنگ زیب اور بابر نام رکھنے پر بھی امتناع عائد کردیا جائے: اسد اویسی
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ کولہاپور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (کے ڈی آر ایف) کے جوانوں نے اس شخص کو بچایا۔ کولہاپور ضلع میں گذشتہ چند دن سے شدید بارش دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں کئی دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جن میں پنچ گنگا اور ورنا شامل ہیں۔

سانگلی کے شیرالا میں لاکھے واڑی موضع کا متوطن بجرنگ کھامکر نامی شخص جمعرات کی صبح قریب 9 بجے پل سے ورنا دریا میں پانی کی سطح کو دیکھنے کیلئے گیا مگر توازن کھوکر پانی میں گرکر بہہ گیا۔ کولہاپور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے آفیسر پرساد سنکلپ نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہاکہ چند افراد نے اس شخص کوآج صبح سیلاب زدہ دریا کے درمیان میں واقع ایک درخت پر پھنساہوا دیکھا اور مقامی انتظامیہ کو چوکنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ کے ڈی آر ایف نے فوری اس شخص کو بچانے کیلئے ایک ٹیم بھیجی۔ ٹیم کمانڈرس کرشنا سورٹے‘ سنیل کامبلی‘ شوبھم کٹکر جیون کبڈے‘ شراون اور سومناتھ سوتر پر مشتمل تھی۔

ٹیم نے ایک بچاؤ کشتی کا استعمال کرتے ہوئے درخت سے کھامکر کو بچایا۔ سنکلپ نے کہاکہ دستے نے اسے طبی امداد بھی مہیا کی۔ دریں اثناء عہدیداروں نے کہاکہ کولہاپور میں پنچ گنگادریا جو وارننگ کی سطح سے اوپر بہہ رہی ہے‘ کی سطح 41.2 فیٹ تک پہنچ گئی ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہاکہ راجہ رام ویر میں دریا کا متنبہ کرنے کا نشان 39 فیٹ ہے جبکہ خطرہ کا نشان 43 فیٹ ہے۔ کولہاپور ضلع کے سرپرست وزیر دیپک کیسرکر نے جمعرات کے دن شہر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ رادھانگر ڈیم کے 5 خودکار دروازے چہارشنبہ کے دن کھولے جانے کے بعد اندازہ ہے کہ پنچ گنگادریا میں آبی سطح میں 5 تا 6 فٹ کا اضافہ ہوگا۔

تاہم بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ اندازہ کے مطابق آبی سطح میں اضافہ نہیں ہوا۔ کیسرکر نے جمعرات کی شام کہا کہ میں نے ضلع انتظامیہ کو جائزہ لینے اور تخلیہ اور محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے افراد کو ان کے مقامات پر واپس کرنے کے لئے کہا ہے۔ مجموعی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے ضلع میں جمعہ کیلئے آرینج الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کے الماٹی ڈیم سے پانی بھی چھوڑا جارہا ہے۔