جرائم و حادثات
پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح مبینہ طور ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح مبینہ طور ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں پنزگام ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا۔
زخمی کی شناخت شکیل احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن نائینہ بٹہ پورہ پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔