جرائم و حادثات

نالہ میں گرکر ایک شخص زخمی

شہرحیدرآباد کے ناگول ممتانگر میں ایک شخص نالہ کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گرپڑا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ناگول ممتانگر میں ایک شخص نالہ کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گرپڑا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

اس علاقہ میں نالہ کے کام جاری تھے۔

اسی کالونی کا رہنے والا ایک شخص اچانک اس نالہ میں گرپڑا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔

اس شخص کومقامی افراد نے باہر نکالا۔مقامی افراد نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نالہ کے کاموں میں تاخیر سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ عہدیدار فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نالہ کے کام مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔