جرائم و حادثات

ناسک سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک، 18 زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت بس سپت شرنگی گھاٹ سے کھامگاؤں کی طرف جارہی تھی۔ اسی وجہ سے بس گھاٹ کے گنپتی پلیٹ فارم سے سیدھی وادی میں گر گئی۔

ناسک: مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی بس کے بدھ کی صبح کلوان تعلقہ کے وانی کے نزدیک سپتشرنگی گھاٹ پر گہری کھائی میں گر جانے سے ایک خاتون کی موت اور 18 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت بس سپت شرنگی گھاٹ سے کھامگاؤں کی طرف جارہی تھی۔ اسی وجہ سے بس گھاٹ کے گنپتی پلیٹ فارم سے سیدھی وادی میں گر گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپتشرنگی دیوی ٹرسٹ، پولیس انتظامیہ، گاوں والے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

زخمیوں کو وانی کے دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور ریاستی سول سروسز نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔