تلنگانہ میں عوامی حکمرانی کے ایک سال ‘ گورنر، کے سی آر اور دیگر شخصیات پروگراموں کیلئے مدعو
ریاستی وزیرٹرانسپورٹ و حیدرآباد کے انچارج وزیرپونم پربھاکرنے راج بھون پہنچ کرگورنر، دلکشاگیسٹ ہوزپہنچ کرمرکزی وزیروبی جے پی کے ریاستی سربراہ کشن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان تقاریب کے دعوت نامے حوالے کرتے ہوئے ان کو ان تقاریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔
حیدرآباد: عوامی حکمرانی کے جشن ،تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے پروگراموں کے لئے گورنرتلنگانہ جشنودیوورما،مرکزی وزیرکشن ریڈی، بی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کو تلنگانہ حکومت نے مدعو کیا ہے۔
ریاست میں کانگریس حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر سرکاری طورپرتقاریب منائی جارہی ہیں۔ریاستی وزیرٹرانسپورٹ و حیدرآباد کے انچارج وزیرپونم پربھاکرنے راج بھون پہنچ کرگورنر، دلکشاگیسٹ ہوزپہنچ کرمرکزی وزیروبی جے پی کے ریاستی سربراہ کشن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان تقاریب کے دعوت نامے حوالے کرتے ہوئے ان کو ان تقاریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ایراولی فارم ہوزپہنچ کرسابق وزیراعلی وبی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کی اور ان کو بھی ان تقاریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔وزیرٹرانسپورٹ کے ہمراہ سرکاری پروٹوکول کے مشیر، ایچ وینوگوپال، راجیہ سبھا کے رکن انیل کماریادو، کلکٹرحیدرآبادانودیپ دوری شیٹی بھی تھے۔