کھیل

اونی نے ہندوستان کو پیرا اولمپک شوٹنگ ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل دلایا

فائنل میچ میں آونی نے پیرا اولمپک شوٹنگ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا اور 249.7 کا اسکور بنا کر طلائی تمغہ جیتا۔ جنوبی کوریا کے لی یونری اور اونی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

پیرس: ہندوستانی خاتون نشانے باز اونی لیکھارا اور مونا اگروال نے جمعہ کو پیرس پیرا اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 زمرے کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب طلائی اور کانسے کے تمغے جیتے۔

آج یہاں فائنل میچ میں آونی نے پیرا اولمپک شوٹنگ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا اور 249.7 کا اسکور بنا کر طلائی تمغہ جیتا۔ جنوبی کوریا کے لی یونری اور اونی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ اونی نے آخری شاٹ پر 10.5 کا اسکور کیا۔ کورین شوٹر کا آخری شاٹ پر اسکور 6.8 تھا۔

 اس کے ساتھ ہی اونی نے گولڈ میڈل جیتا۔ یوناری کو 246.8 کے اسکور کے ساتھ چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ مونا اگروال نے 228.7 کا اسکور بنا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی اونی پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔