حیدرآباد

صرف دو دن باقی! لیونل میسی حیدرآباد آ رہے ہیں ، فٹبالر سے تصویر لینے کے خواہشمند افراد قیمت بھی جان لیں

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے شائقین کیلئے میسی سے روبرو ملاقات اور ان کے ساتھ تصویر لینے کا نایاب موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی قیمت 9.95 لاکھ روپے پلس جی ایس ٹی رکھی گئی ہے اور صرف 100 افراد کو یہ خصوصی سلاٹ دیا جائے گا۔

حیدرآباد میں میسی کا جنون عروج پر ہے اور صرف اڑتالیس گھنٹوں بعد شہر مکمل طور پر ’میسی موڈ‘ میں بدلنے والا ہے۔ ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اپنی ’GOAT Tour to India 2025‘ کے تحت 13 دسمبر کو کولکاتا کا دورہ کرنے کے بعد اسی شام حیدرآباد پہنچیں گے، جبکہ 14 دسمبر کو ممبئی اور 15 دسمبر کو نئی دہلی جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال
حقوق العباد کی ادائیگی—صالح اور خوبصورت معاشرے کی بنیاد
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ


رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے شائقین کیلئے میسی سے روبرو ملاقات اور ان کے ساتھ تصویر لینے کا نایاب موقع فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی قیمت 9.95 لاکھ روپے پلس جی ایس ٹی رکھی گئی ہے اور صرف 100 افراد کو یہ خصوصی سلاٹ دیا جائے گا۔


یہ ملاقات فلک نما پیلس میں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم ایونٹ کے ٹکٹس ڈسٹرکٹ ایپ کے ذریعے فروخت ہو رہے ہیں اور سلاٹس پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ اعلان کے بعد شائقین میں خوشی اور حیرت دونوں طرح کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔


میسی ہفتہ کو شام 4 بجے حیدرآباد پہنچیں گے اور سیدھا اپل اسٹیڈیم جائیں گے جہاں شام 7 بجے ایک بڑا عوامی پروگرام رکھا گیا ہے جس میں خصوصی ملاقاتیں، فٹبال کلینک، نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت اور ہائی پروفائل میٹ اینڈ گریٹ شامل ہے۔


سنگارینی RR-9 اور اپارنا میسی آل اسٹارز کے درمیان 15 سے 20 منٹ کا نمائشی میچ ہوگا جس کے آخری پانچ منٹ میں لیونل میسی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر اے۔ ریونت ریڈی بھی شامل ہوں گے جبکہ اسی تقریب میں میسی کو اعزاز بھی دیا جائے گا۔ حیدرآباد صرف دو دن بعد ’’میسی! میسی! میسی!‘‘ کے نعروں سے گونجنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔