حیدرآباد

پدما ایوارڈ یافتگان کی تہنیتی تقریب، 25 لاکھ روپے فی کس نقد رقم، ہر ماہ فی کس 25 ہزار روپے وظیفہ

حکومت تلنگانہ نے اتوار کے روز سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، تلگوکے ممتاز فلمی اداکار چرنجیوی کے بشمول دیگر افراد کو جنہیں پدما ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے اتوار کے روز سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، تلگوکے ممتاز فلمی اداکار چرنجیوی کے بشمول دیگر افراد کو جنہیں پدما ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ان کی کابینہ کے رفقا نے ایم وینکیا نائیڈو اور چرنجیوی جنہیں حال ہی میں ملک کا دوسرا بڑا شہری ایوارڈ پدما وی بھوشن عطا کیا گیا کے علاوہ دیگر پدما شری ایوارڈ یافتگان کو تہنیت پیش کی۔

پدما شری ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں گڈم سامہا، وی آنند چاری کے سوم لال، داساری کنڈپا، اوما مہیشوری اور کے وٹل آچاریہ شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ ایک غیر سیاسی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا چاہئے۔

ثقافت وروایات کے تحفظ کیلئے ہمیں آگے آنا چاہئے۔ انہیں امید ہے کہ فخر تلگو ایم وینکیا نائیڈو، مستقبل میں ملک کے صدر جمہوریہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہوں گے، سرکاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت کی جانب سے پدما ایوارڈ یافتگان کو 25 لاکھ روپے فی کس نقد رقم دی گئی۔

سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ریاستی حکومت، پدما ایوارڈ یافتگان کے شعراء اور فنکاروں کو ہر ماہ فی کس 25 ہزار روپے وظیفہ دے گی۔ یہ تہنیتی تقریب شلپا ویدیکا میں منعقد کی گئی ہے۔

a3w
a3w