ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی، چلتی بائیک پر فلمی انداز میں رومانس (ویڈیو وائرل)
گورکھپور میں ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچا دی ہے۔ ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو بائیک کے فیول ٹینک پر بٹھا کر فلمی انداز میں سڑکوں پر رومانس کیا، جس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گیا۔
نئی دہلی: گورکھپور میں ایک منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچا دی ہے۔ ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو بائیک کے فیول ٹینک پر بٹھا کر فلمی انداز میں سڑکوں پر رومانس کیا، جس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے ایک نوجوان بائیک چلا رہا ہے جبکہ اس کی محبوبہ اس کے گلے میں ہاتھ ڈالے فیول ٹینک پر بیٹھی ہوئی ہے۔ یہ مناظر گورکھپور کے رام گڑھ تال علاقہ کے بایا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی نظر میں آیا۔ ٹریفک پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بائیک سوار کے خلاف کارروائی کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2500 روپے کا چالان کر دیا۔
ایس پی ٹریفک سنجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے بائیک کو ٹریس کر کے مالک کے نام پر چالان کاٹ دیا ہے۔ فی الحال اس جوڑے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ حالیہ دنوں میں بائیک یا کار پر خطرناک اسٹنٹ اور رومانس کرنے کے کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل ممبئی میں ایک 24 سالہ خاتون کو چلتی کار کے بونٹ پر ڈانس کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
गोरखपुर में यह प्रेमी जोड़ा देखा गया है।
— VIVEK YADAV (@vivek4news) August 23, 2025
रामगढ़ताल रोड पर अपनी प्रेमिका को गोद में बैठाकर बाइक चला रहा है।
इस प्यार को क्या नाम दिया जाए? pic.twitter.com/Gc3DXGQgnj
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس جوڑے کی حرکت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ لوگ صرف وائرل ہونے کے شوق میں دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا، ’’ایسے لوگوں کو سخت سزا دی جانی چاہئے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو۔‘‘
پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اسٹنٹ یا رومانس سڑکوں پر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔