یوروپ

روس۔ یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل

صدر زیلنسکی نے جمعہ کے دن یوکرینیوں کو مبارکباد دی کہ انہوں نے دوسری جنگ ِ عظیم کے بعد سے یوروپ کی سب سے بڑی اور ہلاکت خیز جنگ کا پامردی سے سامنا کیا۔

 کیف: یوکرین کے صدر نے 2023 میں جیت حاصل کرنے کا عہد کیا۔ یوکرین پر روس کے حملہ کا آج ایک سال مکمل ہوگیا۔ یوکرینی صدر نے اسے ”ہماری زندگیوں کا طویل ترین دن“ قراردیا۔ صدر زیلنسکی نے جمعہ کے دن یوکرینیوں کو مبارکباد دی کہ انہوں نے دوسری جنگ ِ عظیم کے بعد سے یوروپ کی سب سے بڑی اور ہلاکت خیز جنگ کا پامردی سے سامنا کیا۔

متعلقہ خبریں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
روس یوکرین خونریز جنگ 11ماہ میں داخل
پوٹین کا نیا فارمولہ، ہٹلر جیسا الٹی میٹم: یوکرین
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

 انہوں نے کہا کہ یوکرینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ ناقابل تسخیر ہیں۔ انہوں نے جنگ کے ایک سال کو دکھ‘ غم‘ بھروسہ اور اتحاد کا سال قراردیا۔ انہوں نے صبح ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہمیں پتہ نہیں کہ آنے والا کل کیا لے کر آئے گا لیکن ایک بات طئے ہے کہ آپ کو ہر آنے والے کل کے لئے لڑنے کی ضرورت ہے اور ہم نے لڑائی لڑی ہے۔

 یہ ہماری زندگیوں کا طویل ترین دن رہا۔ ہماری جدید تاریخ کا مشکل ترین دن رہا۔ ہم علی الصبح جاگے تھے اور اس کے بعد سے ہم سوئے نہیں۔ یوکرینیوں نے آج میموریل سروس اور دیگر پروگرامس میں حصہ لیا۔ جمعہ کی صبح جاری 12 نکاتی پیپر میں چین کی وزارت ِ خارجہ نے بھی روس کی معیشت کو مفلوج کرنے والی مغربی تحدیدات کی برخاستگی کا مطالبہ کیا۔

 یہ تجویز قابل عمل دکھائی نہیں دیتی کیونکہ مغربی اقوام تحدیدات کا شکنجہ مزید کستی دکھائی دیتی ہیں۔ یوکرین میں تشویش پائی جاتی ہے کہ روس مزائلوں کی ایک اور بوچھاڑ کردے گا۔ کیف میں کل رات اور آج صبح فضائی حملوں کے الارم نہیں سنائی دیئے۔

 لیکن حکومت نے آج اسکول آن لائن چلانے اور دفتری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ زیلنسکی نے علی الصبح ٹویٹ کیا کہ ہمیں پتہ ہے کہ سال 2023 ہماری جیت کا سال ہوگا۔اس کے بعد انہوں نے ویڈیو خطاب کیا۔

a3w
a3w