آپریشن کاویری، تلنگانہ کے افراد کی واپسی کے اقدامات
دہلی میں تلنگانہ بھون کے ریزیڈنٹ کمشنر گورو اپل نے کہا کہ وہ سوڈان میں پھنسے تلنگانہ کے افراد کی تفصیلات کے لیے وزارت خارجہ کے ساتھ تال میل کر رہے ہیں۔ سوڈان میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعہ جدہ اور پھر وہاں سے دہلی اور ممبئی واپس لایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سوڈان میں پھنسے ریاست کے افرادپر توجہ مرکوز کی ہے۔ آپریشن کاویری کے حصہ کے طور پر ہندوستان لوٹ رہے ہیں ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ اسی کے تحت دہلی کے تلنگانہ بھون میں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔
دہلی میں تلنگانہ بھون کے ریزیڈنٹ کمشنر گورو اپل نے کہا کہ وہ سوڈان میں پھنسے تلنگانہ کے افراد کی تفصیلات کے لیے وزارت خارجہ کے ساتھ تال میل کر رہے ہیں۔ سوڈان میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعہ جدہ اور پھر وہاں سے دہلی اور ممبئی واپس لایاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کو ہندوستان پہنچنے والے چار افراد کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ دہلی آنے والوں کو تلنگانہ بھون میں کھانا اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو قومی دارالحکومت سے ریاستی دارالحکومت بھیجنے کے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اسی طرح انتظامات کئے جا رہے ہیں جس طرح یوکرین سے آنے والوں کو ریاست بھیجاگیا تھا۔