آندھراپردیش

اے پی کے تروملا میں آپریشن تیندوا جاری

تروملا میں درشن کیلئے آنے والے افراد کو تیندوے کے امکانی حملوں سے بچانے کیلئے تیندوے کی تلاش کاکام کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تروملا میں درشن کیلئے آنے والے افراد کو تیندوے کے امکانی حملوں سے بچانے کیلئے تیندوے کی تلاش کاکام کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
تروملا کے قریب سیکوریٹی میں کوتاہی، بھکتوں نے ڈرون استعمال کیا (ویڈیو)
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

تروملا میں مندر کے قریب گھنے جنگل کی وجہ سے اکثر جنگلی جانور اور تیندوے یہاں پر آتے ہیں۔

حال ہی میں ایک تیندوے کے حملہ میں کم عمر لڑکی ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن تیندوا شروع کیا۔

اس آپریشن کے تحت اب تک دو تیندوے پکڑے گئے ہیں۔یہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے جنگل میں ٹریپ کیمرے لگائے ہیں۔

ان میں تیندوا نظرآیا تاہم اچانک یہ تیندوا وہاں سے غائب ہوگیا۔وہاں پر لگائے گئے پنجرہ میں جاتے جاتے ایک تیندوا اس سے واپس نکل گیا۔عہدیداروں نے اس جنگلی جانور کو پکڑنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔