کرناٹک

اپوزیشن کا اجلاس جاری، سیٹ شیئرنگ کی تجویز بھی زیر غور

جن دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ریاست وار سیٹوں کی تقسیم، اتحاد کا مناسب نام تجویز کرنا، اس کے لیے مشترکہ سکریٹریٹ قائم کرنا اور ای وی ایم پر بحث کرنا اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی تجویز دینا شامل ہے۔

بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں جاری اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس کے دوسرے دن ریاست وار سیٹوں کی تقسیم اور اتحاد کا مناسب نام تجویز کرنے سمیت کل چھ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے.

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم

اجلاس میں مشاورت کے لیے پیش کردہ تجاویز میں 2024 کے عام انتخابات کے لیے اتحاد کے مشترکہ ایجنڈے اور مواصلاتی نکات کا مسودہ تیار کرنے کے واسطے الگ الگ ذیلی کمیٹیوں کا قیام اور پارٹیوں کے لیے ریلیاں، کانفرنسیں اور احتجاجات سمیت مشترکہ پروگرام تیار کرنا شامل ہیں۔

جن دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ریاست وار سیٹوں کی تقسیم، اتحاد کا مناسب نام تجویز کرنا، اس کے لیے مشترکہ سکریٹریٹ قائم کرنا اور ای وی ایم پر بحث کرنا اور الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی تجویز دینا شامل ہے۔

قبل ازیں منگل کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لیے بنگلورو پہنچے۔ ہوائی اڈے پر کرناٹک کے وزراء ایم بی پاٹل، آر وی دیش پانڈے اور دیگر کانگریسی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔

اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے پہلے دن کے اختتام پر، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "اچھی شروعات ہوئی اور آدھا کام ہو چکا ہے!”

انہوں نے کہا کہ ہم خیال اپوزیشن پارٹیاں ترقی اور قومی بہبود سمیت سماجی انصاف کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

مسٹر کھڑگے نے کہا، "ہم ہندوستان کے لوگوں کو نفرت، تقسیم، معاشی عدم مساوات اور لوٹ مار کی ظالمانہ اور عوام دشمن سیاست سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "ہم انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے آئینی اصولوں کے تحت چلنے والا ہندوستان چاہتے ہیں۔ ہم ایک ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جو سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو امید اور اعتماد فراہم کرے۔ ہم ایسے ہندوستان کے لیے متحد ہیں۔