تعلیم و روزگار

پالی سیٹ کے نتائج کااعلان،لڑکیوں کا بہتر مظاہرہ

جملہ43,574لڑکیوں نے ٹسٹ میں شرکت کی ان میں سے ایم پی سی اسٹریم میں 85.73 اور ایم بی پی سی اسٹریم میں 86.63 فیصد گرلز نے کوالیفائی کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس پالی سیٹ2023) کے نتائج آج یہاں جاری کردئیے گئے جس میں ایم پی سی اسٹریم میں 81.77 فیصد اور ایم بی پی سی اسٹریم میں 82.17 فیصد امیدواروں کو کوالیفائی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

 جبکہ پالی سیٹ میں جملہ98,274 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل نے جمعہ کے روز پالی سیٹ کے نتائج جاری کئے۔ سوریا پیٹ کے سورابھی شرنیا اور جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے چیرلہ رمیش نے بالترتیب ایم پی سی اور ایم بی پی سی اسٹریم میں ٹاپرس رہے ہیں۔

لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر مظاہرہ کیا۔ جملہ43,574لڑکیوں نے ٹسٹ میں شرکت کی ان میں سے ایم پی سی اسٹریم میں 85.73 اور ایم بی پی سی اسٹریم میں 86.63 فیصد گرلز نے کوالیفائی کیا ہے۔جبکہ ایم پی سی اور ایم بی پی سی میں لڑکوں (بوائز) کی کامیابی کا فیصد بالترتیب 78.61 اور78.62 فیصد رہا جملہ54,700 بوائز نے پالی سیٹ میں شرکت کی تھی۔

 دریں اثنا اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ایس بی ٹی ای ٹی) نے پالی سیٹ داخلہ کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔ مختلف پالی ٹیکنک کالجوں میں داخلوں کیلئے14 تا18جون آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ سرٹیفکیٹس کی جانچ16 تا19 جون کی جائے گی اور 16 تا21جون ویب آپشن رہے گا۔

 25 جون یا اس سے قبل نشست الاٹ کی جاسکتی ہے۔ آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد15 جولائی سے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ ڈپلومہ ان انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ کورسوں میں داخلہ کیلئے پالی سیٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اگریکلچرل، وٹرنری اور ہارٹی کلچر یونیورسٹیوں کے ڈپلومہ کورسس میں داخلہ کیلئے یہ ٹسٹ منعقد کیا گیا۔