دہلی

چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی نوٹس

اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نوٹس دے دی ہے۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہٹانے کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نوٹس دے دی ہے۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔

لوک سبھا کے 130  اور راجیہ سبھا کے 63  ارکان نے نوٹس پر دستخط کئے ہیں۔ دستخط کرنے والوں میں انڈیا بلاک کی سبھی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے بھی گیانیش کمار کے مواخذہ کی تائید کی ہے حالانکہ وہ اب اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں رہی۔

بعض آزاد ارکان ِ پارلیمنٹ نے بھی نوٹس پر دستخط کئے ہیں اور کئی دیگر نے کہا ہے کہ وہ بھی اس پہل کا حصہ بنیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے لئے پہلی مرتبہ ایسی نوٹس دی گئی ہے۔

نوٹس میں گیانیش کمار پر 7  الزامات لگائے گئے ہیں۔ ایک الزام جانبداری برتنے کا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ چیف  الیکشن کمشنر نے کئی مرتبہ برسراقتدار بی جے پی کی مدد کی ہے۔