جنوبی بھارت

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے گوا پہنچ گئے

سیکریٹری جے پی سنگھ نے بلاول بھٹو زرداری کا اور مشرقی ایشیا کے شعبہ کے انچارج جوائنٹ سیکریٹری شلپک امبولے نے چینی وزیر خارجہ مسٹر چن گانگ کا استقبال کیا۔

پنجی: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کے وزیر خارجہ چن گانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کی سہ پہر گوا پہنچے۔ وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے محکمہ کے انچارج جوائنٹ سیکریٹری جے پی سنگھ نے بلاول بھٹو زرداری کا اور مشرقی ایشیا کے شعبہ کے انچارج جوائنٹ سیکریٹری مسٹر شلپک امبولے نے چینی وزیر خارجہ مسٹر چن گانگ کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
لاہور کی نشست پر بلاول کو شکست، دھاندلی کا الزام
چینی وزیر خارجہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے: سعودی وزیر
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

زرداری نے پاکستان میں کراچی سے گوا روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹویٹ میں کہا، “گوا (ہندستان) کے راستے میں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اجلاس میں شرکت کا میرا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ "میں اپنے دورے کے دوران، جو خاص طور پر ایس سی او پر مرکوز ہے، دوست ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کا منتظر ہوں ۔”

حالانکہ ہندستانی قیادت نے پاکستانی وزیر خارجہ کے دورے پر توجہ نہ دینے کے اشارے دیے ہیں۔ میڈیا میں جاری ہونے والی تصاویر میں، جو ایس سی او کے وزرائے خارجہ کے استقبال کے وقت لی گئی ہیں، ان میں جوائنٹ سیکرٹری مسٹر امبولے چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے مصافحہ کر رہے ہیں، لیکن پاکستانی وزیر خارجہ کے استقبال کے وقت جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ نے ان سے ہاتھ نہیں ملایا اور سپاٹ رویہ کے ساتھ کچھ فاصلے پر کھڑے رہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف صبح ہی گوا پہنچ چکے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس جمعرات اور جمعہ کو ہونا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج ایس سی او کے سکریٹری جنرل کے علاوہ روس، چین اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرنے والے ہیں۔ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نے دوپہر میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ کے ساتھ اور دوپہر کے کھانے کے بعد روسی وزیر خارجہ مسٹر لاوروف کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کے کردار کے بارے میں بہت مثبت تھے۔ امکان ہے کہ وزارت خارجہ شام کو ان ملاقاتوں کے بارے میں باضابطہ معلومات دے۔

a3w
a3w