تلنگانہ

ویلپور کے مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ ختم، مسلمان، وقف اراضی کے تحفظ میں کامیاب

ضلع کلکٹر نظام آباد سے نمائندگی کی گئی تھی۔ ضلع کلکٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ فوری سماجی مقاطعہ کو ختم کروائیں گے اگر سماجی مقاطعہ ختم نہیں کیا جاتا تب وہ ہفتہ کو ویلپور کا دورہ کریں گے۔

ویلپور: نظام آباد ضلع کے ویلپور منڈل مستقر پر ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی نے آج مسلمانوں کے سماجی مقاطعہ ختم کردیا ہے اس تعلق سے ویلیج ڈیو لپمنٹ کمیٹی نے آج منڈل مستقر پر لاوڈ اسپیکر سے اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی
پی ایچ ڈی میں داخلوں کے مسائل حل کرنے ڈینس پر مشتمل کمیٹی تشکیل
گورنر مکہ کا پرامن ماحول میں مناسک حج پر اطمینان کا اظہار
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند

یاد ہوگا کہ دو روز قبل ویلپور منڈل مستقر پر ولیج کمیٹی کی جانب سے مسلمانوں کا سماجی مقاطعہ شروع کیا گیا تاکہ مسلمانوں پر دباو ڈال کر قدیم قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیا جاسکے لیکن مقامی مسلمانوں نے قبرستان کی زمین کو میدان میں تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

 جس پر ولیج کمیٹی نے دو روز قبل احتجاج کیا اور قبرستان کو گراونڈ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے دفعہ 144 لگا کر ناکام کردیا۔ کمیٹی نے مسلمانوں کے سماجی مقاطعہ کا اعلان کیا لیکن مقامی مسلمانوں نے سماجی مقاطعہ کے خلاف ویلیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے 17 ممبران کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی۔

اس کے علاوہ ایک روز قبل ضلع کلکٹر نظام آباد سے نمائندگی کی گئی تھی۔ ضلع کلکٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ فوری سماجی مقاطعہ کو ختم کروائیں گے اگر سماجی مقاطعہ ختم نہیں کیا جاتا تب وہ ہفتہ کو ویلپور کا دورہ کریں گے۔

 آج صبح مسلمانوں کا سماجی مقاطعہ ختم کردیا گیا۔ کل ضلع کلکٹر سے ملاقات کے موقع پر قائد کانگریس طاہر بن ہمدان جمعیت العلماء کے صدور مولانا سمیع اللہ و حافظ لئیق خان، زیڈ پی ٹی سی معیز،  ایم پی ٹی سی عبدالعزیز، کمرپلی احمد صاحب، ویلپور انجمن کمیٹی صدر شیخ نعیم، ٹی آر یس قائد کریم الدین کمال، کانگریس قائد ضیاء کے علاوہ کئی نوجوان موجود تھے۔

a3w
a3w