تلنگانہ

اپوزیشن کی یاترا اقتدار کی جدوجہد:صدرنشین کونسل تلنگانہ

جی سکھیندر ریڈی نے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی یاتر ا عوام کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کی جدوجہد کے لئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی یاتر ا عوام کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کی جدوجہد کے لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انہوں نے ضلع نلگنڈہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں کئی نہریں کھود کر چھوڑی گئی تھیں جبکہ بی آر ایس حکومت نے اس میں پانی لایا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے 9سالہ دور حکومت میں ضلع میں جو ترقی ہوئی ہے وہ ترقی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ کانگریس پارٹی میں وزیراعلیٰ کاامیدوار کون ہیں۔