حیدرآباد

عثمان بن محمد الہاجری کا کاروان کے اندرونی علاقوں کا دورہ، بلدی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی.

پرانی اور خستہ حال سیوریج لائنوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری تبدیل کیا جائ

حیدرآباد: کانگریس قائد و انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے ہمراہ کاروان ڈیویژن کے محلے بھانجے واڑی اور مراٹھا بستی، اندرونِ کاروان کا تفصیلی دورہ کیا اور علاقے کو درپیش بلدی مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب
حلقہ اسمبلی کاروان کے کئی مجلسی ورکرس کی کانگریس میں شمولیت
چئیرمین بی سی کمیشن شری جی نرنجن اور عثمان بن محمد الھاجری کا لنگرہاوز ڈیویزن کا دورہ
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم

دورہ کے دورانِ انہوں نے مقامی عوام سے ملاقات کی اور بالخصوص بوسیدہ سیوریج لائنوں، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، نکاسیٔ آب کے ناقص نظام اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق شکایات سُنیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے نمایئندگی کرتے ہوے کہا کہ:

       •      پرانی اور خستہ حال سیوریج لائنوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری تبدیل کیا جائے۔

       •      بارش کے پانی کی نکاسی کے مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

       •      متاثرہ علاقوں میں معیاری سی سی روڈز تعمیر کی جائیں۔

جناب الہاجری نے اس موقع پر کہا کہ ریاست میں چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی اور صدر ٹی پی سی سی جناب مہیش کمار گوڑ کی مضبوط قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اُن سے عوام کا حکومت پر اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔ اسی طرح تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عوامی مسائل کے حل اور زمینی سطح پر پارٹی کو مستحکم بنانے میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

مقامی عوام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی آئی ہے جن میں ٹی آر ایس کے دور اقتدار میں جہاں دس سال تک راشن کارڈ سے عوام کو محروم رکھا گیا تھا کانگریس پارٹی نے حکومت میں آتے ہی عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری شروع کر دیا جس راشن کارڈس کی اجرائ عمل میں لائ گئ،اور کانگریس لیڈرس اور ورکرز خود علاقوں کا دورہ کر کے مسائل سن رہے ہیں، جس سے اُن کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔ انہوں نے مقامی عوام کو تیقن دیا کہ سیوریج اور سڑکوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے اور کاروان کو ایک مثالی حلقہ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر سینئر کانگریس قائد جے رویندر، یوتھ کانگریس قائدین محمد بن عثمان الہاجری، سائی، سنتوش چاری، چنتو پٹیل، پروین چاری اور دیگر کانگریس کارکنان بھی موجود تھے