شمالی بھارت

شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اسراہار تھانہ علاقے کے شیورا گاؤں میں شادی کے بعد دولہن کو وداع کر کے لانے کے محض 2گھنٹے بعد ہی دولہے نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اسراہار تھانہ علاقے کے شیورا گاؤں میں شادی کے بعد دولہن کو وداع کر کے لانے کے محض 2گھنٹے بعد ہی دولہے نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔

متعلقہ خبریں
کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
نواب محمد خورشید جاہ بہادر پائیگاہ کی پڑپوتی کی امریکہ میں شادی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

ایس ایس پی ستیہ پال سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ جمعرات کو تقریباً 4بجے آس پاس اسراہار پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی کی شیورا گاؤں میں کسی دولہے نےپھانسی لگا کر جان دے دی۔

اطلاع پر سب انسپکٹر پولیس ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور فورنسک ٹیم کے ساتھ جانچ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

دولہے کی خودکشی کے سلسلے میں نہ تو اہل خانہ کو کوئی صحیح جانکاری ہے اور نہ ہی پولیس کچھ واضح طور پر بتا پارہی ہے۔

اسراہار علاقے کے شیورا گاؤں کے سینا میں تعینات رہنے گیان سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے ستیندر یادو کی شادی تاکھا علاقے کے ہی رتن پور گاؤں کی ونیتا نام کی لڑکی سے ہوئی تھی۔

دو جولائی کو بارات شیورا گاؤں سے رتن پور گئی تھی جہاں شادی کی تقریب منعقد ہونے کے بعد 03جولائی کو دوپہر 2بجے دولہن کے ساتھ بارات شیورا گاؤں واپس لوٹ آئی۔ دوپہر تقریبا 4بجے اپنے گھر کے اندر اوپیر حصے میں دولہے ستیندر یادو نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

a3w
a3w