آندھراپردیش

اے پی کے ضلع سریکاکلم کی وینکٹیشورا مندر میں بھگدڑ ۔ 9 افراد ہلاک، کئی زخمی

آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم کاسی بُگا میں واقع وینکٹیشورا سوامی مندر میں ہفتہ کی صبح ایک المناک واقعہ پیش آیا، جب بھگدڑ کے واقعہ میں 9شردھالو ہلاک اورکئی دیگرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم کاسی بُگا میں واقع وینکٹیشورا سوامی مندر میں ہفتہ کی صبح ایک المناک واقعہ پیش آیا، جب بھگدڑ کے واقعہ میں 9شردھالو ہلاک اورکئی دیگرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

اطلاعات کے مطابق، ایکادشی کے موقع پر ہزاروں شردھالوپوجا کے لئے مندر میں جمع ہو گئے تھے۔ ہجوم میں اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی لوگ ایک دوسرے کے نیچے دب گئے۔


زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق، زیادہ ہجوم کی وجہ سے ریلنگ ٹوٹ گئی جس کے بعد کئی لوگ گر پڑے اور بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔