جموں و کشمیر

کشمیر میں 4 دہشت گردوں کے خاکے جاری، پختہ جانکاری دینے پر بڑا انعام دینے كا اعلان

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے دن 4دہشت گردوں کے خاکے جاری کئے اور ان کے تعلق سے مستند جانکاری دینے پر قابل لحاظ انعام کا اعلان کیا۔

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے دن 4دہشت گردوں کے خاکے جاری کئے اور ان کے تعلق سے مستند جانکاری دینے پر قابل لحاظ انعام کا اعلان کیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا کی پولیس نے 4دہشت گردوں کے خاکے جاری کئے اور کہا کہ ان کے تعلق سے ٹھوس جانکاری دینے پر فی کس 5لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

پولیس نے اپنے ایکس پیج پر کہا کہ یہ 4دہشت گرد آخری مرتبہ ملہرکے ڈھوک میں دیکھے گئے تھے۔

جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع میں 40 تا50غیرملکی دہشت گردوں کے گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکوریٹی فورسس نے اپنا آپریشن تیز کردیا۔ گزشتہ 2ماہ میں ان دہشت گردوں نے فوج پر چھاپہ مار حملے کئے۔ فوج نے 4ہزار تربیت یافتہ فوجی بشمول پیرا کمانڈوز تعینات کردئے ہیں۔

جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع پونچھ، راجوری، دوڈا، کٹھوا، ریاسی اور اودھم پور میں ایسے فوجی بھی تعینات کئے ہیں جو پہاڑی علاقوں میں جنگ لڑنے کے اہل ہیں۔

a3w
a3w