مشرق وسطیٰ
اسرائیل کی غزہ کے میڈیکل کلینک پر بمباری ، مریضوں کے چیتھڑے اڑگئے ، 143شہید
جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ شہدا میں 13 بچے شامل تھے۔

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں میڈیکل کلینک پر بمباری کرکے مریضوں کے چیتھڑے اڑادیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 143 فلسطینی شہید کردیے گئے۔
جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ شہدا میں 13 بچے شامل تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کار کی ہلاکت کے بعد انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کا پورا قصبہ گرانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات سے شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر بھی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، حوثیوں نے اسرائیل کا ایک میزائل مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔