دہلی

دہلی میں گھنے کہرے کی وجہ سے 280 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار

دہلی ایئرپورٹ پر صبح 4 بجے کے بعد حد بصارت کم ہونا شروع ہوئی اور 150 میٹر تک گر گئی۔ صبح 4 بجے کے بعد سے ہی کیٹ-3 طریقہ کار کے تحت آلات کی مدد سے آپریشن شروع کردیا گیا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں منگل کی صبح گھنے کہرے کی وجہ سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 280 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور کچھ منسوخ کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار


دہلی ایئرپورٹ پر صبح 4 بجے کے بعد حد بصارت کم ہونا شروع ہوئی اور 150 میٹر تک گر گئی۔ صبح 4 بجے کے بعد سے ہی کیٹ-3 طریقہ کار کے تحت آلات کی مدد سے آپریشن شروع کردیا گیا۔


امرتسر، بھوپال، چنڈی گڑھ، گوہاٹی، وارانسی، رانچی، ہنڈن (غازی آباد) اور دھرم شالہ میں کم بصارت کی وجہ سے فلائٹ آپریشن میں بھی تاخیر ہوئی۔


دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی سے روانہ ہونے والی کم از کم 20 پروازیں اور دہلی پہنچنے والی کم از کم 260 پروازیں آج تاخیر کا شکار ہوئیں۔


کیٹ-3 طریقہ کار کے لیے رن وے کے ساتھ ساتھ طیارے کا بھی کیٹ-3 آلات سے لیس ہونا ضروری ہے پائلٹ بھی کیٹ-3 میں لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے تربیت یافتہ ہونا چاہیے۔