تعلیم و روزگار

گروپ۔Iپریلمنری امتحان کے نتائج جاری

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے طویل انتظار کے بعد گروپ۔Iکے پریلمنری تحریری امتحان کے نتائج کل شب جاری کردیئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے طویل انتظار کے بعد گروپ۔Iکے پریلمنری تحریری امتحان کے نتائج کل شب جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں
گروپ Iپریلمس امتحانات سے متعلق ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
پبلک سرویس کمیشن میں 10 نئی جائیدادیں وضع
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری

نتائج کی اجرائی سے گروپ Iکے امیدواروں میں سنکرانتی سے قبل خوشی کی لہر دوڑگئی۔

کمیشن نے مین امتحان کے لئے ایک نسبت50 کے حساب سے جملہ 22,050 امیدواروں کو منتخب کیاہے۔مین امتحان رواں سال جون میں منعقد ہوگا۔ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد یہ نتائج جاری کئے گئے ہیں۔

کمیشن نے گروپ I کی 503 جائیدادوں پرتقررات کے لئے گزشتہ سال اپریل میں اعلامیہ جاری کیاتھا۔ 16اکتوبر کوپریلمنری امتحان منعقد کیاگیاتھا۔

a3w
a3w