ایشیاء

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

حکومت ِ پاکستان کو 7 بلین امریکی ڈالر کے قرض پروگرام کی تکمیل کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے یادداشت شرائط مل گئی ہے۔

اسلام آباد: حکومت ِ پاکستان کو 7 بلین امریکی ڈالر کے قرض پروگرام کی تکمیل کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے یادداشت شرائط مل گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

وزیر فینانس اسحق ڈار نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی لیکن انہوں نے مانا کہ فریقین میں ابھی تک اسٹاف کی سطح کا معاہدہ نہیں ہوا۔ آئی ایم ایف وفد حکومت سے 10 روزہ بات چیت کے بعد جمعرات کی رات اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔

اسحق ڈار نے کہا کہ آن لائن بات چیت جاری رہے گی۔ پاکستان مالیہ کی قلت سے دوچار ہے۔ اسے اس بحران سے نکالنے بیل آؤٹ کی شدید ضرورت ہے۔

دورہ کنندہ وفد قطعی بیان دیئے بغیر چلا گیا جس سے اُلجھن پائی جاتی ہے کہ بات چیت ثمرآور رہی یا نہیں۔ اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف عہدیدار پیر کے دن آن لائن میٹنگ کریں گے۔

انہوں نے مانا کہ آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر زور دیا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے معاشی تباہی اور خراب حکمرانی کے لئے پچھلی پی آئی حکومت کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ انہو ں نے کہا کہ اصلاحات تکلیف دہ لیکن ضروری ہیں۔