دہلی
پرینکا گاندھی ہرریاستی دارالحکومت میں مہیلا مارچ کی قیادت کریں گی
پارٹی اس کیلئے 15 دسمبر سے ریاستی سطح پر اور اس کے بعد ضلع وبلاک سطح پر تیاری میٹنگس شروع کردے گی۔ بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہرضلع میں بلاک سطح کا کنونشن ہوگا جس میں ریاستی صدر اور سینئر ریاستی قائدین شرکت کریں گے۔
نئی دہلی: پرینکا گاندھی وڈرا ہرریاستی دارالحکومت میں آل ویمن مارچ(مہیلا مارچ) کی قیادت کریں گی۔ وہ خواتین کا منشور پڑھ کر سنائیں گی۔ کانگریس بھارت جوڑویاترا کو بوتھ کی سطح پر لے جانی والی ہے۔
پارٹی اس کیلئے 15 دسمبر سے ریاستی سطح پر اور اس کے بعد ضلع وبلاک سطح پر تیاری میٹنگس شروع کردے گی۔ بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہرضلع میں بلاک سطح کا کنونشن ہوگا جس میں ریاستی صدر اور سینئر ریاستی قائدین شرکت کریں گے۔
ریاست کے تمام اضلاع کا احاطہ کرنے کے بعد ریاستی سطح کا ورکرس کنونشن ہوگا جس کے بعد ہر ریاست میں ریالیاں نکالی جائیں گی۔پارٹی کا ہاتھ جوڑو پروگرام 26جنوری سے شروع ہوگا اور2ماہ تک جاری رہے گا۔ فروری میں رائے پور میں پلینری سیشن ہوگا۔
a3w