پاکستان نے وکی پیڈیا کو بلاک کردیا
پاکستان نے وکی پیڈیا کو بلاک کردیا ہے کیونکہ ویب سائٹ نے اسلام مخالف مواد ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔ چند دن قبل پاکستان ٹیلی کام اتھاریٹی(پی ٹی اے) نے وکی پیڈیا سرویسس کو 48 گھنٹوں کے لئے ڈی گریڈ کردیا تھا۔
اسلام آباد: پاکستان نے وکی پیڈیا کو بلاک کردیا ہے کیونکہ ویب سائٹ نے اسلام مخالف مواد ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔ چند دن قبل پاکستان ٹیلی کام اتھاریٹی(پی ٹی اے) نے وکی پیڈیا سرویسس کو 48 گھنٹوں کے لئے ڈی گریڈ کردیا تھا۔
اس نے اسے دھمکی دی تھی کہ اہانت آمیز مواد حذف نہ کیا گیا تو اسے بلاک کردیا جائے گا۔ اخبار دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ ربط پیدا کرنے پر جمعہ کی رات پی ٹی آئی ترجمان نے توثیق کی کہ وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا ہے۔
وکی پیڈیا فری آن لائن انسائیکلوپیڈیا ہے جس کی ہوسٹ وکی میڈیا فاؤنڈیشن ہے۔ دنیا بھر کے والنٹیرس اسے ایڈٹ کرتے ہیں۔
پی ٹی اے ترجمان نے کہا کہ وکی پیڈیا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مواد ہٹانے کو کہا گیا تھا تاہم اس نے نہ تو مواد ہٹایا اور نہ ہی اس کی طرف سے کوئی حکام کے سامنے پیش ہوا۔
غیرقانونی مواد ہٹادیا جائے یا بلاک کردیا جائے تو وکی پیڈیا کی سرویسس کو بحال کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ سابق میں فیس بک اور یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا جوائنٹس بھی بلاک ہوچکے ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک پاکستان میں اسلام کی اہانت حساس مسئلہ ہے۔