ایشیاء

پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی سربراہ نے داؤد ابراہیم سے متعلق سوال ٹال دیا

نیوز ایجنسی اے این آئی کے نمائندہ نے ان سے پوچھا کہ آیا پاکستان داؤد ابراہیم اور لشکر طیبہ سربراہ حافظ سعید کو ہندوستان کو سونپے گا۔ انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: پاکستان کی سرکردہ تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ منگل کے دن داؤد ابراہیم اور 26/11 ممبئی حملوں کے منصوبہ ساز حافظ سعید کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں سے بچتے دکھائی دیئے۔

یہ دونوں ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کو مطلوب ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان میں ہیں۔

ڈائرکٹرجنرل فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) محسن بٹ‘ انٹرپول جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے نئی دہلی آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کہاں ہیں اس پر کسی بھی تبصرہ سے انکار کردیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے نمائندہ نے ان سے پوچھا کہ آیا پاکستان داؤد ابراہیم اور لشکر طیبہ سربراہ حافظ سعید کو ہندوستان کو سونپے گا۔ انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ہند‘ پاک کشیدگی کے باوجود 2 رکنی پاکستانی وفد نئی دہلی آیا ہے۔ جنرل اسمبلی‘انٹرپول کی سپریم گورننگ باڈی ہے اور اس کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے۔