تلنگانہ

تلنگانہ: بیوی کے چھوڑکر چلے جانے پر موبائل فون کے ٹاور سے کود کرایک شخص کی خودکشی

بیوی کے چھوڑکر چلے جانے پر موبائل فون کے ٹاور سے کود کرایک مایوس شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیوی کے چھوڑکر چلے جانے پر موبائل فون کے ٹاور سے کود کرایک مایوس شخص نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
میت کی تجہیز و تکفین عظیم اجر کا باعث: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

پولیس نے بتایاکہ اس شخص کی شناخت جی بھیم راو کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق گُروڈوپیٹ سے ہے۔

پولیس نے کہاکہ اس شخص نے قبل ازیں بھی حالت نشہ میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔یہ شخص عادی شراب نوش تھا۔

اس نے حالت نشہ میں اپنی بیوی سوجنیا کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جس پر اس کی بیوی گھر چھوڑکر مائیکے چلی گئی تب ہی سے وہ کافی مایوس تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔