مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے لئے پولنگ جاری، موہن بھاگوت اور گڈکری نے ناگپور میں ووٹ ڈالا

ودربھ خطہ کی 10 لوک سبھا سیٹوں میں سے پانچ - ناگپور، رام ٹیک، بھنڈارا، چندر پور اور گڈچرولی پر سخت سیکورٹی کے درمیان آج 97 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ممبئی: مہاراشٹر میں ودربھ علاقے کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو ووٹنگ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
لوک سبھا انتخابات رائے دہندوں کو راغب کرنے خاکوں (graphic novel) پر مشتمل کتاب منظر عام پر
کولار میں ٹکٹ کا مسئلہ، کانگریس کے 5ارکان مقننہ کی استعفیٰ کی دھمکی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

ودربھ خطہ کی 10 لوک سبھا سیٹوں میں سے پانچ – ناگپور، رام ٹیک، بھنڈارا، چندر پور اور گڈچرولی پر سخت سیکورٹی کے درمیان آج 97 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے ناگپور میں اپنا ووٹ ڈالا۔ یہاں مرکزی وزیر نتن گڈکری دوبارہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے علاقہ کے پولنگ بوتھ پر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ یہاں کل 95.54 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 48.28 لاکھ مرد، 47.26 لاکھ خواتین اور 347 خواجہ سرا شامل ہیں۔

ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔ نکسل سے متاثرہ گڈچرولی حلقہ میں ووٹنگ دوپہر 3 بجے ختم ہوگی۔

جن پانچ نشستوں پر انتخابات کا انعقاد عمل میں آرہے ہیں ان میں ناگپور، رام ٹیک، بھنڈارا چندر پور اور گڈچرولی کے حلقہ انتخابات شامل ہیں جہاں کل ملاکر 97 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں جس میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کی نشست بھی شامل ہے جو اپنے آبائی وطن ناگپور سے انتخابی دنگل میں اترئے ہوئے ہیں ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہونے والے ان انتخابات کے ابتدائی ایام میں رائے دہندگان کا زبردست ردعمل نظر آیا۔

اس مرحلے میں 97 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 95.54 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کریں گے۔ اس میں 48.28 لاکھ مرد، 47.26 لاکھ خواتین، اور 347 خواجہ سرا شامل ہیں۔

ان حلقہ انتخابات میں مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے درمیان سیدھی لڑائی دکھلائ دے رہی ہیں ۔ووٹنگ 0700 بجے شروع ہوئی تھی اور 1800 بجے ختم ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کل 10,652 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں، جن میں 21,527 بیلٹ یونٹس، 13,963 کنٹرول یونٹس اور 14,755 VVPAT مشینیں ہیں۔

امیدواروں میں ناگپور سے بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گڈکری، چندر پور سے ریاستی کابینہ کے وزیر سدھیر منگنٹیوار، بھنڑارہ سے بی جے پی کے سنیل مینڈھے، گڈچرولی سے بی جے پی کے اشوک نیتے، چندر پور سے پرتیبھا دھنورکر (کانگریس)، چندر پور سے ڈاکٹر پرشانت پاڈولے شامل ہیں۔ کانگریس سے بندھارا، گڈچرولی-چیمور سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر نام دیو کرسن، کانگریس کے شیام کمار باروے، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے امیدوار راجو پروے اور رام ٹیک سے ونچت بہوجن اگھاڑی کے کشور گجبھیے شامل ہیں ۔