کومٹ ریڈی میری مہم میں ضرور شرکت کریں گے:کانگریس امیدوار
سراونتی ریڈی نے کہاکہ وینکٹ ریڈی نے انتخابی مہم میں شرکت کے متعلق غور کرنے کا تیقن دیا اور میرا احساس ہے کہ وہ انتخابی مہم میں ضرور شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: منگوڈضمنی انتخاب کے لئے کانگریس امیدوار پی سراونتی ریڈی نے کہاکہ انتخابی مہم اور انتخاب میں کامیابی کے لئے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی نیک خواہشات ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہاکہ خود کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ان سے کہے ہیں کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہے اور میں نے ان سے خواہش کی کہ نیک خواہشات ظاہر کرنے کے بجائے انتخابی مہم میں حصہ لیں۔
سراونتی ریڈی نے کہاکہ وینکٹ ریڈی نے انتخابی مہم میں شرکت کے متعلق غور کرنے کا تیقن دیا اور میرا احساس ہے کہ وہ انتخابی مہم میں ضرور شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ طورپرایک جماعت وعدوں‘ دوسری جماعت دولت کے سہارے ووٹروں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔چونکہ ان کا تعلق منگوڈ سے ہی ہے اور ان کے خاندان کی سماجی خدمات دو دہوں سے زیادہ ہے انہیں مکمل یقین ہے کہ وہ کامیابی حاصل کریں گی۔