جموں و کشمیر

پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد

سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے دن کہا کہ جاریہ لوک سبھا الیکشن مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر لڑا جانا چاہئے۔ پاکستان کا مسئلہ غیراہم ہے۔

سری نگر: سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے دن کہا کہ جاریہ لوک سبھا الیکشن مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر لڑا جانا چاہئے۔ پاکستان کا مسئلہ غیراہم ہے۔

متعلقہ خبریں
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

انہوں نے کہا کہ قومی اور مقامی سطح پر پاکستان کو الیکشن میں گھسیٹنے کا ایک نیا رجحان پیدا ہوا ہے۔ پاکستان گزشتہ 75 برس میں پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔

پاکستان جیسے اہم غیراہم مسئلہ کو اہم بنایا جارہا ہے۔ ہندوستان کے پاس مہنگائی اور بے روزگاری جیسے بڑے مسائل ہیں۔ سابق چیف منسٹر نے ناراضگی ظاہر کی کہ پاکستان کو انتخابی موضوع بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی مسائل دکھاکر توجہ ہٹانے کے بجائے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے داخلی معاملات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ اِس بار لوک سبھا الیکشن پچھلے انتخابات کے مقابلہ پوری طرح مختلف ہے۔ ایک دوسرے پر کافی کیچڑ اچھالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین دشمن نہیں ہوتے بلکہ ان سے مسابقت درپیش ہوتی ہے۔ انہوں نے دفعہ 370 کی برخاستگی کے مسئلہ پر علاقائی سیاسی جماعتوں کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ انہوں نے پوچھا کہ مقامی جماعتوں نے کیا کیا؟۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جس وقت برخاست کی گئی تھی اس وقت کسی بھی کشمیری رکن پارلیمنٹ نے منہ نہیں کھولا۔

مجھے جو لوگ بی جے پی نواز کہہ رہے ہیں وہ سابق میں بی جے پی کا حصہ تھے۔ جموں و کشمیر کے قدرتی حسن اور سازگار ماحول کو معاشی ترقی کے لئے بطور اثاثہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔