مشرق وسطیٰ

کتنے فیصد مِصری مرد اپنی بیویوں سے ’پٹتے‘ ہیں؟

شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں کی اکثریت حیرت انگیز طور پر ان پڑھ ہے جو پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں اپنے شوہروں پر ظلم کرتی ہیں یعنی مارتی ہیں۔

قاہرہ: مصر میں ایک سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے پٹتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز
السیسی عرب دنیا کے پانچویں رہنما جو ہندوستان کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں الاقصر اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے میاں بیوی کے باہمی تعلقات کے بارے میں سروے کیا گیا تو اس میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مصر میں خواتین کا اپنے شوہروں پر تشدد بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کے 50 فیصد سے زائد مرد اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق شادی شدہ 56.6 فیصد شوہر اپنی بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں کی اکثریت حیرت انگیز طور پر ان پڑھ ہے جو پڑھی لکھی بیویوں کے مقابلے میں اپنے شوہروں پر ظلم کرتی ہیں یعنی مارتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں میں سے 87 فیصد خواتین ان پڑھ ہیں۔

سروے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 5.63 فیصد خواتین اپنے شوہروں کو سبق سکھانے کے لئے چھری کا استعمال کرتی ہیں جبکہ ایک تہائی بیویوں کو اپنے شوہروں کو زدوکوب کرنے پر کوئی افسوس بھی نہیں ہوتا ہے۔