کھیل

پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 21 اگست بروز بدھ سے دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے آغاز سے قبل ہی بنگلہ دیش کو اسٹار اوپنر محمود الحسن کی صورت میں بڑا دھکا لگاہے۔

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 21 اگست بروز بدھ سے دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے آغاز سے قبل ہی بنگلہ دیش کو اسٹار اوپنر محمود الحسن کی صورت میں بڑا دھکا لگاہے۔

متعلقہ خبریں
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
زہریلی دھند اسکول، بازار اور پارک بند
نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے
پاکستان۔سری لنکا ٹسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

رپورٹس کے مطابق محمود الحسن انجری کے باعث پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں۔ تاہم بنگلہ دیش بورڈ نے ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیاہے۔

کرک بز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن نے کہاکہ ہمیں محموالحسن سے متعلق ایک میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیاکہ انہیں کمر میں براہ راست چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں 3 دن آرام دیا جا رہاہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز سے قبل دونوں ممالک کی ’اے‘ ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں محمود الحسن فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ محمودالحسن نے میچ کی پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے تھے تاہم انجری کے بعد وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے میدان میں نہیں آسکے۔

23 سالہ محمود الحسن بنگلہ دیش کیلئے اب تک 13 ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی 24 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 25.95 کی اوسط سے 623 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 4 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش کیلئے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

a3w
a3w