حیدرآباد

وزیر اعظم بتائیں کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا دعویٰ کتنا سچ ہے : کے ٹی آر

تارک راما راو جو چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر بھی ہیں نے ایک اور ٹوئیٹ میں پارلیمنٹ میں بعض الفاظ کے استعمال پر عائد پابندی پر بھی طنز کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے وزیراعظم سے پوچھا ہے کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کا محکمہ زراعت کا دعوی اگر سچ ہے تو پھر ملک کے عوام کو دفتر وزیراعظم ان تفصیلات سے واقف کروائے کہ کتنے ملین کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے؟ان کسانوں کا تعلق کس ریاست سے ہے؟

اور اس کارنامہ کو حاصل کرنے کے لئے حکومت نے کونسا قدم اٹھایا ہے؟سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے یہ سوالات اگری کلچر انڈیا کے ٹوئیٹ پر کئے جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ کسانوں کی بڑی تعداد کی آمدنی دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

تارک راما راو جو چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر بھی ہیں نے ایک اور ٹوئیٹ میں پارلیمنٹ میں بعض الفاظ کے استعمال پر عائد پابندی پر بھی طنز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے آندولن جیوی لفظ کااستعمال درست ہے۔

وزیرکی جانب سے گولی مارو سالوں کو لفظ مناسب ہے۔وزیراعلی یوپی کا 80-20کا استعمال درست ہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گاندھی جی کی توہین درست ہے۔

احتجاجی کسانوں کودہشت گرد قراردینا درست ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ ان الفاظ کو بھی پوسٹ کیا جن پر پارلیمنٹ میں پابندی ہے۔ ان میں قابل اعتراض،بزدل، کاکروچ، دھوکہ، گدھا، جھوٹا، رشوت، فرضی، قتل،شرم، کوویڈ پھیلانے والا، حرص کرنے والا،دغاباز، اسکینڈل وغیرہ شامل ہیں۔

a3w
a3w