ایشیاء

پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا، دہلی-این سی آر میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے

پاکستان میں آنے والے زلزلے کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آیا۔ دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے مقامات چنڈی گڑھ سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد/نئی دہلی: پاکستان میں چہارشنبہ کو زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ دہلی اور قومی راجدھانی علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
پاکستان میں ججس کے قافلہ پر حملہ، 2پولیس عہدیدار ہلاک
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد

پاکستان میں زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے رات 12.58 پر محسوس کیے گئے۔ اس کا مرکز اسلام آباد سے 359 کلومیٹر جنوب مغرب پاکستان میں امرتسر سے 415 کلومیٹر دور مغرب میں 31.25 ڈگری شمالی عرض البلد اور 70.52 درجے جنوبی عرض البلد پر زمین کی سطح سے 33 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

پاکستان میں آنے والے زلزلے کا اثر ہندوستان میں بھی نظر آیا۔ دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے مقامات چنڈی گڑھ سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے یہ اطلاع دی۔

دہلی میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل 29 اگست کو 5.7 شدت کے زلزلے نے افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اس کے جھٹکے دہلی-این سی آر اور راجستھان تک محسوس کیے گئے تھے۔

 اس کے اثرات اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف حصوں، پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔دونوں ممالک میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

a3w
a3w