پاکستانی اداکارہ نرگس، شوہر کے تشدد کا شکار (ویڈیو)
پاکستان کی ایک مشہور فلم اور اسٹیج اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر (پولیس انسپکٹر) نے لاہور کے ڈیفنس ایریا میں اسے بری طرح زدوکوب کیا کیونکہ اس نے اپنی جائیداد اس کے نام پر منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
لاہور (آئی اے این ایس) پاکستان کی ایک مشہور فلم اور اسٹیج اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر (پولیس انسپکٹر) نے لاہور کے ڈیفنس ایریا میں اسے بری طرح زدوکوب کیا کیونکہ اس نے اپنی جائیداد اس کے نام پر منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
نرگس کے چہرہ اور آنکھوں پر زخم آئے۔ وہ غزالہ ادریس کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔ انسپکٹر ماجد بشیر نے لاہور کی ڈیفنس ہاؤزنگ اتھاریٹی(ڈی ایچ اے) میں جمعہ کے دن اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر) میں کہا کہ ماجد بشیر نے اپنی سرکاری بندوق سے اس کے چہرہ پر باربار مارا۔ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے رپورٹ درج کرائی۔ نرگس کا الزام ہے کہ شوہر نے ساری حدیں پار کردیں۔
اس نے اسے سر کے بال پکڑ کر گھسیٹا اور ملازمین کے سامنے بے عزت کیا۔ ماجد بشیر نے اپنی سرکاری بندوق کی نال اداکارہ کے منہ میں ٹھونس دی۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ اس کا شوہر ایک پلاٹ‘ سونے کے زیورات اور دیگر جائیدادیں ہڑپنا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ اس میں اداکارہ کے زخم دیکھے جاسکتے ہیں۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ لاہور پولیس ماجد بشیر کو گرفتار کرنے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ نرگس نے ایف آئی آر میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ انسپکٹرماجد بشیر ایک مشہور ٹی وی ہوسٹ کی سابقہ بیوی کو اس کے بنگلہ میں لانا چاہتا ہے۔