کھیل

سراج نے باونسرس کا شاندار استعمال کیا:بانڈ

ممبئی انڈینز کے بولنگ کوچ شین بونڈ نے محمد سراج کی ابتدائی اسپیل میں ان کی غیرمعمولی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے تیز گیند باز نے اپنے باونسرس کا زبردست استعمال کیا جس سے ممبئی انڈینس کے بلے بازوں کو شاٹس کھلیلنے میں مشکلات پیش آئیں۔

بنگلورو: ممبئی انڈینز کے بولنگ کوچ شین بونڈ نے محمد سراج کی ابتدائی اسپیل میں ان کی غیرمعمولی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے تیز گیند باز نے اپنے باونسرس کا زبردست استعمال کیا جس سے ممبئی انڈینس کے بلے بازوں کو شاٹس کھلیلنے میں مشکلات پیش آئیں۔

محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورس میں 21 رن کے عوض ایشان کشن کی وکٹ حاصل کی تھی۔ شین بانڈ نے کہاکہ سراج نے پہلے اوور میں شاندار بولنگ کی جس میں صرف دو رنز دیئے۔

بانڈ نے کہاکہ سراج پاور پلے میں روہت شرما کی بڑی وکٹ حاصل کرسکتے تھے کیونکہ ایم آئی کے کپتان نے ایک غلط پل شاٹ کھیلا لیکن سراج اور دنیش کارتک کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں تصادم ہوا اور گیند ان کے درمیان گرگئی۔ شین بانڈ نے کہاکہ آپ سراج کے وہ پہلے تین اوورز کو دیکھیں۔ اس نے کوئی موقع نہیں دیا۔

سراج نے اپنے باونسرس کو خوبصورتی سے استعمال کیا جس کی وجہ سے ہمارے بلے بازوں کو بن بنانے میں مشکلات پیش آئیں۔ بانڈ نے کہاکہ ہم ہمیشہ بہت پیچھے رہے۔ ہمارے پاس ایک طویل بیٹنگ آرڈر تھا، ہم نے آگے بڑھنے کی کوشش کی اور ہم 170 تک پہنچ گئے۔

اگر ہم اچھی شروعات کرسکتے ہیں تو ہم ہر طرح کا اسکور کھڑا کرسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ 170 کچھ بہتر اسکور نہیں ہے۔

ممبئی انڈینس کے بولنگ کوچ نے مزید کہاکہ ہم مزید 20 تا 25 رن بناسکتے تھے تاہم سراج کے پہلے اسپیل نے ہمیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ شین بانڈ نے کہاکہ سراج کے پاس رفتار کے ساتھ ساتھ سوئنگ بھی ہے جس سے ٹاپ بلے بازوں کے خلاف بھی خطرناک ثابت ہورہے ہیں۔